کانٹینٹ رایٹنک
کانٹینٹ رایٹنگ کے لیے میرے تین اہم نیشز
صحت؛تعلیم؛اور سیاست یہ ہے
1سیاست کی تین اقسام
سیاست کی کئی اقسام ہیں۔کہیں بادشاہت ہے تو کہیں مغربی جمہوریت۔کہیں فوجی حکومت ہے تو کہیں مذہبی حکومت۔کسی ملک میں یک جماعتی کمیونسٹ حکومت ہے تو کہیں کثیر الجماعتی جاگیردارانہ حکومت۔پاکستان میں گذشتہ سترسال میں دو طرح کی سیاست رہی ہے۔ جمہوری سیاست اور عسکری سیاست، پاکستانیوں نے فیلڈ مارشل ایوب خان،جنرل یحییٰ ،جنرل ضیاء الحق اور پرویز مشرف کے مارشل لاء بھی دیکھے اور سرمایہ دارانہ جمہوریت بھی دیکھی۔ لیکن زمیں جنبد نہ جنبد گل محمد۔ اہل زرہی اہل زور بنے اور اہل زور ہی اہل زر بنے۔ عملی طور پر سیاست کی تین اقسام ہیں۔
نظریاتی ،مصالحاتی اور مفاداتی۔
2 ہمارا تعلیم
تعلیم کا بنیادی مقصد غوروفکر,حقائق کی جانچ پڑتال اور انسانی رویوں میں مثبت تبدیلی پیدا کرنا ہے مگر جب ہم اپنے نظام تعلیم کو اس پیمانے پر پرکھتے ہیں تو سوائے افسوس کے کچھ ہاتھ نہیں آتا۔ہمارے موجودہ نظام تعلیم کا واحد مقصد ڈگری اور بعد ازاں نوکری کا حصول ہے۔امتحانی نظام تعلیم جو برصغیر میں انگریزوں کے وقت رائج تھا,آج بھی وہی چل رہا ہے۔یہ نظام طلباء کی ذہانت پرکھنے اور ان کی صلاحتیں اجاگر کرنے کی بجائے انھیں رٹو طوطے بننے پہ مجبور کرتا ہے۔
3 صحت
تندرستی کا لفظ مستعمل ہے۔ یہ لفظ دو الفاظ تن اور درستی کا مرکب ہے۔ اس سے مراد جسم کی وہ کیفیت ہے جو معمول کے مطابق ہو یا جسمانی و ذہنی تندرستی ہے۔ انسان کی صحت مندی ظاہری امور کے ساتھ ساتھ پوشیدہ یا جسم کی اندرونی صحت پر بھی محیط ہے۔ ایک شخص جو کھانسی، زکام یا بخار سے دوچار ہوتا ہے، وہ عمومًا موسمی تبدیلیوں یا ماحولیاتی اثرات کی وجہ سے عارضی طور پر بیمار ہو سکتا ہے۔ جو شخص ملیریا یا تپ محرقہ کے عارضوں سے پریشان ہوتا ہے وہ مزید بڑی اور زیادہ عرصے تک چلنے والی بیماریوں سے پریشان ہوتا ہے۔ تاہم کئی بار کوئی شخص ذیابطیس اور تھائیرائڈ جیسی بیماریوں سے بھی پریشان ہو سکتا ہے۔ یہ بیماریاں صحیح دیکھ ریکھ کی صورت میں جان لیوا نہیں ہوتی ہیں۔ مگر اگر وقت پر علاج نہیں کیا جائے تو یہ امراض لوگوں کی جان بھی لے سکتے ہیں۔ کچھ بیماریاں عالمی طور پر جان لیوا ہی ہوتی ہیں۔ ان میں کینسر اور ایڈز شامل ہی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں