ایمان کے درجہ
ہمارے دین کے 3 عناصر ہیں جن کے مجموعے سے دین بنتاہے لفظ عناصر اور کلمہ مراتب بظاہر ان میں فرق یہ ہے کہ عناصر سے کسی شئی کی ہیئت وماہیت تشکیل پاتی ہے جس میں ایک عنصر کے عدم سے کل معدوم ہوجاتاہے ۔ لفظ مراتب میں اس طرف ایماء ہوتاہے کہ اس شئی کے کئی درجات ہیں ۔بعض اعلیٰ اور بعض ادنیٰ مگر ہر درجہ اور مرتبہ میں شخص اس شئی کے دائرے سے نہیں نکلتا۔اندر ہی رہتاہے ،جیسے علم کے مراتب اعلیٰ اور ادنیٰ ،مگر ہر مرتبہ میں شخص عالم ہی رہے گا ۔عالم کے دائرے سے باہر نہیں جائے گا۔ احسان کے درجات :اعلی اور ادنیٰ۔ جو جس مرتبہ میں ہوگا احسان کے دائرے سے باہر نہیں نکلے گامگر ارکان مراتب سے کچھ یوں مختلف ہوتے ہیں کہ ایمان کے ارکان پورے ہوں گے تو بندہ مؤمن ہوگا۔ کسی عنصر یا رکن کے نہ ہونے سے ایمان معدوم ہوجائے گا۔اب دین کے3 رکن جن سے ہمارے دین کی ہیئت ترکیبیہ تشکیل پاتی ہے ، اس کا تذکرہ حدیث جبریل میں موجود ہے۔ حدیث جبریل حدیثی مجموعہ میں ایک اہم مقام رکھتی ہے اور تمام جامعین سنن اور محدثین نے اس کو خصوصی مقام دیا ہے کیونکہ یہ حدیث ہمارے پورے دی...